سپاہ پاسداران کی فضائیہ کے کمانڈر مجید موسوی نے کہا ہے کہ پناہ گاہوں کے تنگ و تاریک تہہ خانوں میں مسلسل سائرن اور دھماکوں کی لرزشیں صہیونیوں کے لیے نیتن یاہو کی سوغات ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائی فورس کے کمانڈر جنرل سید مجید موسوی نے عبرانی زبان میں ٹوئٹ میں صہیونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی میزائلوں کی بارش اور مسلسل سائرن دراصل نیتن یاہو کی جانب سے صہیونی عوام کے لیے عید کا تحفہ ہے۔
جنرل موسوی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ایران کے میزائلوں کی بارش کے نیچے، مسلسل سائرن اور دھماکوں کی لرزشیں، تنگ اور تاریک پناہ گاہوں کے زیر زمین حصوں میں! یہ نیتن یاہو کی طرف سے صہیونیوں کے لیے عید کا ایک تحفہ تھا!
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مقبوضہ فلسطین میں ایرانی میزائل حملوں کے بعد خوف و ہراس کی کیفیت پیدا ہوگئی اور متعدد علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے کے ساتھ صہیونی آبادکاروں کو پناہ گاہوں میں منتقل ہونا پڑا۔
آپ کا تبصرہ